اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اراکینِ پارلیمنٹ کو اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اراکین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اور اپنے شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثے اور واجبات سمیت مکمل گوشوارے مقررہ فارم "بی" پر جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کے نام یکم جنوری 2026 کو شائع کیے جائیں گے، جبکہ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ معطل اراکین پارلیمنٹ یا اسمبلی کی کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے مزید واضح کیا کہ غلط معلومات فراہم کرنے والے اراکین کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ غلط بیانی ثابت ہونے کی صورت میں 120 دن کے اندر متعلقہ قانونی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔
فارم "بی" الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور متعلقہ دفاتر سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اراکین یہ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام اراکین کو تاکید کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے گوشوارے جمع کرائیں تاکہ رکنیت کی قانونی ذمہ داریاں مکمل ہوں اور آئندہ قانونی یا انتظامی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔
- افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفتر خارجہ طلبی، افغان سرزمین سے خوارج کے حملے پر پاکستان کا سخت احتجاج
- شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کا حملہ، 4 جوان شہید، تمام حملہ آور ہلاک
- دہی کھانا پسند ہے؟ تو یہ فائدہ ضرور جان لیں، آنتوں کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے
- غیر ملکی نمبرز سے دھمکی آمیز کالز، کراچی میں بھتا خوری نئے مرحلے میں داخل: آباد کے چونکا دینے والے انکشافات
- پاکستان کی اہم قومی خبریں آج: کوہستان اسکینڈل، توشہ خانہ ٹو کیس، موسم، دھند اور سیاسی صورتحال
- ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام: پھانسی، پس منظر اور خطے پر ممکنہ اثرات
- LIVE: Hamas Condemns Israeli Attack in Gaza City as Dangerous Escalation
